• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 1:46 صبح
  • پاکستان

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ بیٹیوں ریا اور سونم کپور کو دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار انیل کپور نے حال ہی میں کیریئر اور خاندانی ذمہ داریوں کے درمیان توازن قائم رکھنے سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹیاں والد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہوتیں۔

اداکار نے کہا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ میں اپنے خاندان کے لیے کمانے کی خاطر کام کرتا ہوں، لیکن کوئی یہ نہیں سمجھتا کہ میرا خاندان میرے لیے کتنا اہم ہے۔

یہ پڑھیں: انیل کپور نے فلم ’ویلکم‘ کے مشہور کردار ’مجنو بھائی‘ کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

ماضی کا قصہ یاد کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ جب میری بیٹی ریا کی پیدائش ہوئی تو میں اسپتال دیر سے پہنچا، میں نے سوچا کہ میں بہت دیر سے پہنچا اور اسے دیکھنے کا موقع گنوا دیا میں ساری رات اس بات پر افسوس کرتا رہا۔

اداکار نے بتایا کہ جب میری بیٹی ریا پیدا ہوئی تو مجھے احساس ہوا کہ بیٹی کا ہونا ایک اضافی خوشی ہے اور چونکہ میری 2 بیٹیاں سونم اور ریا ہیں، اس لیے میرے لیے یہ دہری خوشی ہے۔

واضح رہے کہ چار دہائیوں پر محیط اپنے شاندار اداکاری کے کیریئر میں بھرپور توانائیاں صرف کرنے والے انیل کپور ان دنوں کوئز شو کی میزبانی کررہے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے