• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 7:07 شام
  • پاکستان

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں‌ گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں توسیع کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا ہے۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں توسیع کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں توسیع کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع سے متعلق گردش خط جعلی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے توسیع سے متعلق کوئی سرکلر جاری نہیں کیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ‘تاجروں کی آسان اسکیم’ کے تحت انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا قوی امکان ہے، جس کے بعد تاجر برادری کےلیے بڑے ریلیف کی توقع کی جا رہی ہے۔

یہ پڑھیں: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع ہوگی یا نہیں ؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ممکنہ توسیع سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج رات 11 بجے اس حوالے سے حتمی فیصلے اور توسیع کا رسمی اعلان کریں گے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ تاجروں کی آسان ٹیکس اسکیم پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئی ہے، اس لیے تاجروں کو سسٹم سے ہم آہنگ ہونے کا موقع دینے کے لیے تاریخ میں توسیع کا امکان روشن ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے