• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 11:08 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کے گھر سے ملازمہ نے مبینہ طور پر لاکھوں کے زیورات چوری کرلیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ امیشا پٹیل کے گھر سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چوری ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس پر پولیس نے گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا۔

تقریباً 5 لاکھ بھارتی روپے مالیت کے زیورات امیشا پٹیل کے چرچ گیٹ میں واقع گھر سے غائب ہوئے۔ اداکارہ کے والدین اس گھر میں رہتے ہیں جبکہ پولیس نے چوری کے شبہے میں 40 سالہ سیما گھاٹے کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس کے مطابق سیما گھاٹے تقریباً ڈیڑھ سال سے امیشا پٹیل کے والدین کے گھر میں ملازمت کررہی تھی۔ اداکارہ کی والدہ آشا پٹیل کی شکایت پر میرین ڈرائیو پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کیں۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

رپورٹس کے مطابق آشا پٹیل کو سیما گھاٹے پر زیورات غائب کرنے کا شبہ تھا اور وہ تقریباً 5 سے 6 ماہ تک مبینہ طور پر اس سے چوری کا اعتراف کرنے اور زیورات واپس کرنے کا مطالبہ کرتی رہیں، تاہم زیورات واپس نہ ملنے پر انہوں نے پولیس سے رجوع کیا۔

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے اسے 15 ستمبر تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے