• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 11:56 شام
  • پاکستان

پاکستان میں یمن کے سفیر محمد مطہر العشبی کا کہنا ہےکہ باب المندب کی بندش کا مطلب عالمی توانائی چیلنج ہے، یمنی حکومت کی ترجیح امن ہے جب کہ حوثیوں کا اپنا ایجنڈا ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے یمنی سفیر محمد مطہر العشبی کا کہنا تھا کہ یمن اور پاکستان کے انتہائی مثبت تعلقات ہیں، 500 کے قریبی یمنی طلبا پاکستان میں زیر تعلیم ہیں، یمن میں حالات انتہائی ابتر ہیں اور ان چیلنجز میں سب سے بڑا چیلنج یمن کی سالمیت اور خودمختاری کو درپیش ہے۔

یمنی سفیر محمد مطہر العشبی کا کہنا تھاکہ باب المندب ایک عالمی اور اہم ترین روٹ ہے، یہ توانائی، تیل، خوراک کا انٹرنیشنل روٹ ہے، 60 فیصد تیل باب المندب سے گزرتا ہے، باب المندب کی بندش کا مطلب عالمی توانائی چیلنج ہے، یمنی حکومت کی ترجیح امن ہے جب کہ حوثیوں کا اپنا ایجنڈا ہے، حوثی طاقت حاصل کر کے دیگر یمنیوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، یمنی حکومت مستقل امن چاہتی ہے، حوثی مذاکرات سے انکاری ہیں۔

یمنی سفیر کا کہنا تھاکہ حوثیوں نے موجودہ صورتحال میں تناؤ میں اضافہ کیا ہے، پاکستان ایک اہم ملک ہے وہ بہت کچھ کرسکتا ہے اورکر بھی رہا ہے۔ نجران، جازان اور دیگر چند جنوبی علاقوں پر سعودی عرب سے بین الاقوامی معاہدہ ہوا تھا، معاملات کو مذاکرات اور بین الاقوامی معاہدے کے تحت حل کر لیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یمن کا سب سے اہم اور بڑا شراکت دار ہے، یمنی حکومت ملک میں اپنی موجودگی بحال کرنےکی کوشش کر رہی ہے، ہماری حکومت حوثیوں کے خلاف دیگر گروہوں کو متحد کرنے کی کوشش کررہی ہے، یمن کے پاس تیل اور گیس کے بڑے ذخائر اور دیگر قدرتی وسائل ہیں، حوثیوں کے پاس ہتھیار سمندری راستے سے پہنچ رہے ہیں،حوثیوں کا انحصار ان کے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز پر ہے، امریکا صرف باہر بیٹھ کر صورتحال دیکھ رہا ہے۔

ہم ہجرت کرکے قائد اعظم کے پاکستان میں آئے تھے ہمیں بھٹو کے پاکستان میں دھکیلا ہے: خالد مقبول

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب، شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب کی شرکت

وزیراعلیٰ بلوچستان نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت کردی

سندھ اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن شبیر قریشی کی انگلش توجہ کا مرکز بن گئی

پاکستان کی سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

نئے صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظوری دی تو ریفرنڈم ہوگا: رانا ثنا اللہ

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی

’حکومت کے پاس گندم کی ایک بوری بھی نہیں‘ بلوچستان میں گندم کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ

عوام کے اعتماد کیلئے ماتحت عدلیہ کے ججز کو بااختیار بنانا مقصد ہے: چیف جسٹس یحیٰی آفریدی

پولیو، گردن توڑ بخار، یلو فیور، انفلو ئنزا ویکسی نیشن کا اطلاق صرف کراچی ائیرپورٹ کے عمرہ زائرین پر ہوگا

کراچی میں 14ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پختونخوا کے 6 ریجنزکے 26 اضلاع ہارڈ ایریا قرار، انتظامی و پولیس افسران کیلئے رسک الاؤنس منظور

تازہ ترین

• 8 منٹ پہلے یمنی حکومت کی ترجیح امن ہے جبکہ حوثیوں کا اپنا ایجنڈا ہے، پاکستان میں یمنی سفیر مطہر العشبی

• 43 منٹ پہلے مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب، شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب کی شرکت

• 4 گھنٹے پہلے ہم ہجرت کرکے قائد اعظم کے پاکستان میں آئے تھے ہمیں بھٹو کے پاکستان میں دھکیلا ہے: خالد مقبول

• 4 گھنٹے پہلے ملک میں سونا مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے ہوگئی

ملک میں سونا مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے ہوگئی

• 5 گھنٹے پہلے وزیراعلیٰ بلوچستان نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت کردی

• 5 گھنٹے پہلے جوروٹ نے ٹنڈولکرکا ٹیسٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا

جوروٹ نے ٹنڈولکرکا ٹیسٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا

• 5 گھنٹے پہلے سندھ اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن شبیر قریشی کی انگلش توجہ کا مرکز بن گئی

• 5 گھنٹے پہلے یہ تاثر غلط ہے کہ میرے پاس پاسپورٹ ہی نہیں تھا: رضا اللہ

یہ تاثر غلط ہے کہ میرے پاس پاسپورٹ ہی نہیں تھا: رضا اللہ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے