• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 8:14 شام
  • پاکستان

امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے گئے 3 ایرانی آئل ٹینکرز جن پر تقریباً 60 لاکھ بیرل ایرانی خام تیل لدا ہوا ہے امریکا کی جانب رواں دواں ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اگرچہ ان جہازوں کے ٹرانسپونڈرز پر ان کی منزل درج نہیں ہے تاہم بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ 'ٹینکر ٹریکرز' نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس'پر بتایا کہ یہ ٹینکرز امریکا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ ’تقریباً 60 کروڑ ڈالر مالیت کا قبضے میں لیا گیا 60 لاکھ بیرل ایرانی خام تیل خاموشی سے بحر اوقیانوس عبور کر کے امریکا کی طرف جا رہا ہے‘۔

میری ٹائم پلیٹ فارم 'کپلر' کے ڈیٹا کے مطابق ان میں سے ایک ٹینکر 'مجیسٹک ایکس' نے ملائیشیا کے قریب سمندر سے بحر اوقیانوس کی جانب سفر شروع کرتے ہوئے 31 جولائی سے 2 اگست تک مختصر وقت کے لیے اپنی منزل امریکا ظاہر کی تھی۔

واضح رہے کہ ان تینوں ٹینکرز پر ایران کی تیل کی برآمدات کو محدود کرنے کے امریکی پروگرامز کے تحت پابندیاں عائد ہیں۔

یہ ٹینکرز اس وقت قبضے میں لیے گئے تھے جب امریکا نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کیے جانے کے جواب میں ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی شروع کی تھی۔

کپلر ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ دو ٹینکرز 'مجیسٹک ایکس' اور 'ٹفانی' اس وقت برازیل کے شمالی ساحل کے قریب موجود ہیں، ان دونوں جہازوں کو ایران سے تیل لوڈ کرنے کے بعد اپریل میں امریکا نے قبضے میں لیا تھا اور اُس وقت ان کے ٹرانسپونڈرز پر ان کی منزل بالترتیب چین اور سنگاپور درج تھی۔

کپلر کے جی پی ایس ٹریک کے مطابق، تیسرا ٹینکر 'لینور' منگل کے روز جنوبی افریقا کے قریب سے گزر کر بحر اوقیانوس میں داخل ہوا، اس سپر ٹینکر کو جون کے اوائل میں بحر ہند سے قبضے میں لیا گیا تھا اور اُس وقت اس کی منزل نامعلوم تھی۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ

بھارت: ہائی وے پر سلیپر بس میں آگ بھڑک اٹھی، 9 افراد ہلاک

ایران جنگ کے دوران یو ایس ایس ابراہام لنکن پر تعینات 8 اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی

برطانوی ائیرفورس کا دشمن کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنانے کیلئے سیٹیلائٹ جیمرز کا استعمال

10 سال میں انسان نما روبوٹس کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی، ایلون مسک کا دعویٰ

چین کے صدر شی جن پنگ کا امریکا پہنچنے پر شاندار ریڈ کارپٹ استقبال

کینیڈا نے ایران کے 10 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں

جب تک ہماری شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی اور ہم مذاکرات نہیں کریں گے: محسن رضائی

ارجنٹینا کے صدر نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اقوام متحدہ کو ’بےکار‘ تنظیم قرار دے دیا

’امریکا کے ساتھ جنگ میں ہتھیار نہیں ڈالیں گے‘ ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب

مودی سرکار نے ارب پتی تاجرگوتم اڈانی کے معاشی مفادات کیلئے آسام میں 10 ہزار مسلمانوں کو بےگھرکردیا

تازہ ترین

• 22 منٹ پہلے امریکی بحریہ کے زیر قبضہ تیل سے بھرے 3 ایرانی بحری جہاز امریکا روانہ: ٹریکنگ ڈیٹا

• 27 منٹ پہلے جوان افراد میں فالج جیسا جان لیوا مرض زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے، تحقیق

جوان افراد میں فالج جیسا جان لیوا مرض زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے، تحقیق

• 56 منٹ پہلے اسلام آباد اورپنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد اورپنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی

• 1 گھنٹے پہلے آئی فون میں آئی یا کیو آر کوڈ سمیت چند معروف ٹیکنالوجی مخفف کے اصل مطلب جانیں

آئی فون میں آئی یا کیو آر کوڈ سمیت چند معروف ٹیکنالوجی مخفف کے اصل مطلب جانیں

• 2 گھنٹے پہلے 118 سال پرانی جیل جسے پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا

118 سال پرانی جیل جسے پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا

• 3 گھنٹے پہلے امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا

• 3 گھنٹے پہلے وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

• 3 گھنٹے پہلے پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے