2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی
شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی
نوجوان لڑکوں کو سفاکی سے قتل کرنیوالے سیریل کلر کا بھیانک انجام
اسلام آباد (24 ستمبر 2026): نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور لاہور تعلیمی بورڈ کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا۔
نادرا اور لاہور بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم کے درمیان طلبہ کی رجسٹریشن اور تعلیمی اسناد کے نظام کو مربوط بنانے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلیے طلبہ کی رجسٹریشن کے نظام کو نادرا کے قومی شناختی ریکارڈ سے منسلک کیا جائے گا۔
اس مقصد کیلیے ڈیٹا کے باہمی تبادلے کا ایک مربوط اور محفوظ نظام وضع کیا گیا، جس کے ذریعے نادرا اپنے ریکارڈ میں موجود طلبہ کی بنیادی معلومات، بشمول نام، ولدیت اور تاریخِ پیدائش، لاہور تعلیمی بورڈ کو فراہم کرے گا۔
اس مربوط نظام کے ذریعے طلبہ کی رجسٹریشن کے دوران معلومات کے اندراج میں ممکنہ غلطیوں اور تضادات کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ درست اور قابلِ اعتماد معلومات کی بنیاد پر تعلیمی اسناد کے اجراء اور متعلقہ انتظامی امور میں بھی مزید بہتری آئے گی۔
ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجنل آفس فضا شاہد اور چیئرمین لاہور بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم انجینئر ڈاکٹر بدر السلام نے معاہدے پر دستخط کیے۔
یہ معاہدہ قومی شناختی ریکارڈ اور قومی تعلیمی ریکارڈ کو مربوط بنانے کے حوالے سے نادرا کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت نادرا مرحلہ وار ملک بھر کے بورڈز برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم، جامعات اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ ڈیٹا کے محفوظ اور ڈیجیٹل تبادلے کے نظام کو مربوط بنانے کیلیے اقدامات کر رہا ہے۔
