• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 5:38 شام
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

لاہور (11 ستمبر 2026): قومی کرکٹر امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف این سی آئی اے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ہو گیا بینک اکاؤنٹس بھی چیک کیے جا رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے یار محمد کے مطابق دورہ برطانیہ کے دوران وطن واپس بلائے جانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق اور سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ امام الحق اور محمد رضوان کے موبائل فونز کا فرانزک اور تکنیکی تجزیہ کرنے کے ساتھ ساتھ اب ان کے بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے کی تحقیقات میں مالی معاملات، مشتبہ لین دین پر مرکزی فوکس ہے۔ انگلینڈ سیریز سے پہلے اور بعد کے مالی معاملات بھی جانچ کا حصہ ہیں اور، دونوں کھلاڑیوں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی چیک کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عرصے میں دونوں کے بینک اکاؤنٹس میں ہونے والی ٹرانزیکشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اگر مشتبہ ٹرانزیکشن ملیں تو پھر رقم کہاں سے آئی اور کس کو گئی سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کسی کمپنی، شخص یا ادارے کی جانب سے ہونے والی مشتبہ ادائیگیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

موبائل فونز سے ملنے والے ڈیٹا کو مالی لین دین سے متعلق تحقیقات سے بھی جوڑا جا رہا ہے اور پیغامات، رابطوں سمیت دیگر ڈیجیٹل معلومات کا فرانزک تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ تحقیقات کا ایک اہم پہلو انگلینڈ سیریز کے دوران مبینہ ڈریسنگ روم لیکس بھی ہے۔

واضح رہے کہ امام الحق اور محمد رضوان گزشتہ روز این سی سی آئی اے لاہور میں پیش ہوئے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے تحریری جوابات دینے کے لیے مہلت طلب کی تھی۔

دوسری جانب نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تا حال کسی کھلاڑی پر الزام کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔

این سی سی آئی اے میں تفتیش، رضوان اور امام کے وکلا کو اندر جانے سے روک دیا

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے