• اکتوبر 2, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 2, 2026 2:16 صبح
  • پاکستان

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانی والی خاتون نے 2 بار موت کا چکما دے دیا

انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے مدینہ منورہ میں حوثی دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جارحیت کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

او آئی سی کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے مدینہ منورہ میں بجلی کی تقسیم کے اسٹیشن کو نشانہ بنایا مدینہ منورہ میں اہم تنصیبات کونشانہ بنانا خطرناک اشتعال انگیزی ہے، حوثی حملہ مقدس مقامات کےتقدس کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

او آئی سی نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی، مقدس مقامات کے دفاع کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کی ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ شہریوں کےتحفظ کے لیے سعودی عرب کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

حوثی ملیشیا نے مدینہ منورہ میں بجلی گھر پر حملہ کیا. اتحادی افواج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا نے منگل کو صبح سوا پانچ بجے طیبہ اسٹیشن کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

دہشت گرد حملے سے ایک سروس ٹرانسفارمر بند ہوا ہے۔

ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نےکہا کہ طیبہ بجلی اسٹیشن پر حوثی حملے کی منصوبہ بندی اور کارروائی کے شواہد مل گئے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے