• اکتوبر 2, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 2, 2026 1:18 صبح
  • پاکستان

ملزم کا بظاہر ذہنی توازن درست نہیں جبکہ وجہ سامنے نہیں آسکی، ذرائع

راولپنڈی میں امتیاز مارکیٹ چاکرہ کے قریب پڑوسی نے 9 سال کے بچے کو گلا گھنٹ کر قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چاکرہ میں پڑوسی نے 9 سال کے بچے خرم علی کو گلا دبا کر قتل کردیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت کاشی کے نام سے ہوئی جس کا بظاہر ذہنی توازن درست نہیں جبکہ قتل کی وجہ تاحال نہیں آسکی۔

پولیس کے مطابق فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کر دیا جبکہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے ملزم کہ گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے