• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 7:49 شام
  • پاکستان

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ صوبے بھی احتجاج کے معاملے پر مکمل تیار ہیں ، کسی بھی صورت میں بدامنی نہیں پھیلانے دیں گے جو ماضی میں پھیلائی گئی، آج بھی مشورہ دے رہا ہوں اس وقت عدالت کی ججمنٹ آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ آرڈر کے بعد ان کا احتجاج کا حق نہیں بنتا، آرڈر تفصیلی ہے یہ چاہیں تو پڑھ لیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ محب وطن پاکستانی اور سیاستدان کی حیثیت سے سوچیں کہ کیا یہ حالات احتجاج کیلئے ٹھیک ہیں، وزیراعظم نے فلور پر کئی بار ان سے بات چیت کرنے کا ذکر کیا ہے، پی ٹی آئی والے پارٹی میں بھی ووٹنگ کرالیں تو وہ بھی احتجاج کے حق میں نہیں ہوں گے۔

یہ پڑھیں: اب 20 نہیں 40 لاکھ لوگ لے کر اسلام آباد جائیں گے، سہیل آفریدی

محسن نقوی نے کہا کہ کنٹینر لگانے کے ذاتی طورپر خلاف ہوں لیکن مجبوراً ایسا کرناپڑتا ہے، یہ احتجاج کرتے ہیں تو مجبوراً ہمیں اسلام آباد میں راستے بند کرنا پڑیں گے، میری کوشش ہوگی کہ اسلام آباد کے شہریوں کو کم سے کم مشکلات ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ احتجاج کریں گے تو ہمیں اسلام آباد کو سیل کرنا ہوگا، اسلام آباد پولیس نے ایک ایک چیز کی سیکیورٹی یقینی بنانی ہے، اسلام آباد میں تین ہزار سے زائد پولیس کی نفری نہیں اس لیے دیگر اداروں کی مددد لیتے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ کے پی حکومت کا کام ہے کہ اپنے صوبے میں امن وامان کی طرف توجہ دیں، یہ اپنی پارٹی میں رائے شماری کرالیں 80 فیصد لوگوں کو معلوم نہیں ہوگا احتجاج کامقصد کیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے