• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 4:30 شام
  • پاکستان

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مارچ، ہڑتالوں اور دھرنوں کی باتیں سمجھ سے بالا تر ہیں

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام سے معاشی ترقی کی جانب سفر کر رہا ہے، ایسے میں احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، ترسیلات زر میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہاہے اور ہمارا سفر معاشی استحکام سے معاشی ترقی کی طرف جاری ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ بدقسمتی سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے سب متاثر ہو رہے ہیں، مشرق وسطیٰ کی صورتحال عالمی تجارت کے لیے بڑے چیلنجز کا باعث ہے، سپلائی چین میں خلل،فریٹ اورانشورنس اخراجات میں اضافہ عالمی تجارت کو متاثر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مارچ، ہڑتالوں اور دھرنوں کی باتیں سمجھ سے بالا تر ہیں، مارچ، دھرنوں اور ہڑتالوں سے معاشی ترقی کا سفر متاثر ہو سکتاہے، احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں میں تعطل پاکستان کے لیےخود اپنے ہاتھوں سے پیدا کیا ہوا نقصان ہو سکتا ہے، معاشی تعطل سے سروسز سیکٹر کو یومیہ تقریباً 86 ارب، صنعتی شعبے کو یومیہ تقریباً 25 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے جبکہ17 ارب روپے کے ریوینیو نقصان کا بھی امکان ہے۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ دشمن قوتیں ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے