• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 1:17 شام
  • پاکستان

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ انہیں بھارت میں اب وہ سکون محسوس نہیں ہوتا جو کبھی ہوتا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت گاندھی جینتی کے موقع پر شیکھر سمن کے میزبان والے ٹاک شو ’شیکھر ٹونائٹ‘ میں شریک ہوئے، اس دوران انہوں نے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

سینئر اداکار کا شیکھر سمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں اب ملک میں پہلے جیسا ’امن‘ محسوس نہیں ہوتا، انہوں نے ہندوستان کے لوگوں کی مہمان نوازی اور کشادہ دلی کی تعریف کی اور ملک میں امن کی خواہش ظاہر کی۔

View this post on Instagram A post shared by Bollywood Society (@bollywoodsocietyy)

A post shared by Bollywood Society (@bollywoodsocietyy)

اداکار نے کہا کہ اس ملک کے لوگ بہت اچھے اور محبت کرنے والے ہیں۔ یہاں امن ہونا چاہیے۔ وہ اب اپنے ملک میں وہ امن محسوس نہیں کر پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کشادہ دل اور مہمان نواز لوگ ہیں۔ انہوں نے بہت کچھ دیا ہے اور انہیں ہمیشہ اسی طرح رہنا چاہیے۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں تصور کیا کہ اگر وہ 5 منٹ کے لیے ہندوستان کے وزیر اعظم بن جائیں تو وہ منا بھائی کے مخصوص انداز میں قوم سے خطاب کیسے کریں گے۔

اپنی فرضی تقریر میں سنجے دت نے گاندھی جی سے منسوب مشہور 3 بندروں کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ گاندھی جی کو بہت مانتے ہیں۔ گاندھی جی کے 3 بندروں کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ برا مت دیکھو۔ برا مت سنو۔ برا مت کہو۔ لیکن آج ایک چوتھا بندر بھی ہونا چاہیے۔ اگر کوئی غلط چیز دیکھے گا تو اسے درست کون کرے گا۔

شیکھر سمن نے سنجے دت کی اس تقریر کا ویڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔

امیتابھ بچن اور ریکھا کا کوئی افیئر نہیں تھا، فیصل رحمان

واضح رہے کہ سینئر اداکار نے حال ہی میں سعودی عرب کی فلم انڈسٹری میں فلم ’7 ڈاگز‘ کے ذریعے ڈیبیو کیا ہے۔ اس فلم میں انہوں نے اپنے دوست اور اداکار سلمان خان کے ساتھ مختصر کردار ادا کیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے