• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 1:17 شام
  • پاکستان

دونوں فنکاراؤں کی غیر متوقع ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور بھارتی اداکارہ و انٹرنیٹ پرسنیلیٹی راکھی ساونت کی دبئی میں ہونے والی ملاقات نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

صبا قمر حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے دبئی میں موجود تھیں، جہاں راکھی ساونت ان سے ملنے پہنچیں۔ دونوں نے گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور تصاویر بھی بنوائیں۔

View this post on Instagram

راکھی ساونت اس موقع پر صبا قمر کیلئے پھول اور ایک انگوٹھی بھی لے کر آئیں، جس پر پاکستانی اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور تحائف کی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

دونوں فنکاراؤں کی غیر متوقع ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جہاں مداح دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے