• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 4:19 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

کراچی : اسٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، جس میں شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس تک کا اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان ملک کی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آج بینکوں کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، جس کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

موجودہ شرح سود: ملک میں اس وقت بنکاری شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار ہے۔

معاشی ماہرین کی جانب سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس تک کا مزید اضافہ کر سکتا ہے، جبکہ اسٹاک مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق شرح سود کو موجودہ سطح پر برقرار رکھے جانے کا بھی قوی امکان ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق اگست کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 11.15 فیصد ریکارڈ کی گئی، جس سے معاشی دباؤ کی نشاندہی ہوتی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق جولائی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا ہے، جو مانیٹری پالیسی کے فیصلے میں اہم فیکٹر ثابت ہوگا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کا یہ فیصلہ ملک میں افراطِ زر (مہنگائی) کو قابو میں رکھنے اور معاشی استحکام کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے