• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 9:06 شام
  • پاکستان

’وکھری‘ کی کہانی مقتول پاکستانی سوشل میڈیا شخصیت قندیل بلوچ کی زندگی سے متاثر ہے

پاکستانی فلم ’وکھری‘ کو ساؤتھ ایشین فلم سیزن 2026 کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے، جس کا انعقاد برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ اس فلم کو جنوبی ایشیا کی ان فلموں میں شامل کیا گیا ہے جنہیں عالمی ناظرین تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

’وکھری‘ کی کہانی مقتول پاکستانی سوشل میڈیا شخصیت قندیل بلوچ کی زندگی سے متاثر ہے، جنہیں غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا۔ فلم میں تاہم کہانی کا مرکزی کردار نور ملک نامی ایک بیوہ اسکول ٹیچر ہے، جس کی زندگی اچانک سوشل میڈیا پر ملنے والی شہرت سے یکسر بدل جاتی ہے۔

2024 میں پاکستان کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی ہدایت کاری ارم پروین بلال نے کی ہے، جبکہ فریال محمود نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

ساؤتھ ایشین فلم سیزن 2026 میں پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کی مجموعی طور پر 9 فلمیں پیش کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد جنوبی ایشیائی سنیما اور خطے کے فلم سازوں کے کام کو عالمی ناظرین تک پہنچانا ہے۔

’وکھری‘ 5 اکتوبر کو برطانوی نشریاتی ادارے پر نشر کی گئی، جس کے بعد فلم آن لائن بھی دستیاب ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے