• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 7:18 شام
  • پاکستان

مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں’’سب کے لیے کھیل‘‘ کے وژن کے تحت نئی اسپورٹس پالیسی کی منظوری دی گئی

سندھ کابینہ نے صوبے کی جامع اسپورٹس پالیسی کی منظوری دے دی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں’’سب کے لیے کھیل‘‘ کے وژن کے تحت نئی اسپورٹس پالیسی کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت کھیلوں کے صوبائی اختیار کو مؤثر بنانے کے اقدامات کیے جائیں ،صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے اجلاس میں سپورٹس پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی،ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی نئی سپورٹس پالیسی میں موہن جو دڑو سے جڑی سندھ کے قدیم کھیلوں کی تاریخ کو بھی شامل کیا گیا ہے، تعلیمی اداروں میں جسمانی تعلیم کی بحالی اسپورٹس پالیسی کا حصہ ہوگی۔

ضلعی سطح پر اسپورٹس کمپلیکس اور تعلقہ سطح پر کثیرالمقاصد کھیلوں کی سہولیات قائم ہوں گی،سندھ میں اسپورٹس ہاسٹلز اور کھیلوں کی اکیڈمیز قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے،کھیلوں کے لیے خصوصی سائنسی اور اینٹی ڈوپنگ سہولیات قائم کی جائیں گی۔

سندھ اسپورٹس بورڈ تعلقہ سطح تک کھیلوں کے انتظامی نظام کی نگرانی کرے گا، کھیلوں کے شعبے میں سخت ضابطۂ اخلاق اور ملازمتوں میں کوٹے کا نظام ہوگا،مستحق کھلاڑیوں کے لیے وظائف اور خصوصی فلاحی اقدامات کیے جائیں گے، باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش اور حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کی بھی منظوری دی گئی۔

سندھ کابینہ نے ڈویژن کی سطح پر اسپورٹس سٹیز کے قیام کا منصوبہ کی منظوری بھی دی، سندھ کابینہ نے کھیلوں کے فروغ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا۔ دریں اثنا صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر جمعہ کو سندھ کی نئی اسپورٹس پالیسی کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیں گے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے