• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 9:44 شام
  • پاکستان

یہ غیر معمولی مقابلہ امریکی روبوٹکس کمپنی آر ای کے کی جانب سے سان فرانسسکو میں منعقد کیا گیا

امریکا میں انسان اور روبوٹ کے درمیان ایک منفرد فائٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ فائٹ میں امریکی انفلوئنسر اور کانٹینٹ کریئیٹر فرینکی لاپینا نے تقریباً چھ فٹ قد کے ہیومنائیڈ روبوٹ کا سامنا کیا۔

یہ غیر معمولی مقابلہ امریکی روبوٹکس کمپنی آر ای کے کی جانب سے سان فرانسسکو میں منعقد کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق اس منصوبے کا مقصد ایسے ورچوئل ریئلٹی گیمنگ تجربے کو فروغ دینا ہے جس میں انسان دور بیٹھ کر ہیومنائیڈ روبوٹس کو کنٹرول کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کر سکیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں روبوٹ کو مقابلے سے قبل ایک پیشہ ور فائٹر کی طرح وارم اَپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مقابلہ شروع ہونے کے بعد لاپینا نے روبوٹ پر مکوں سے حملہ کیا جبکہ روبوٹ نے ککس اور دیگر طاقتور وار کیے۔

We just made history with the first Human VS Terminator robot fight. Frankie LaPenna gave it his all 🥊 More fight footage coming soon! pic.twitter.com/iADpv9d8Wg .related-stories-inner .col-md-2 { width: 100%; max-width: 100%; flex: 0 0 100%; margin-bottom: 12px; } .related-stories h4{ font-size: 25px !important; } .related-stories-items { display: flex; align-items: center; gap: 10px; padding: 8px 0; } .related-str-bx img { width: 100px; height: auto; object-fit: cover; border-radius: 4px; } .related-stories-items p a { font-size: 23px !important; font-style: normal !important; } — REK (@REK) September 20, 2026

We just made history with the first Human VS Terminator robot fight. Frankie LaPenna gave it his all 🥊 More fight footage coming soon! pic.twitter.com/iADpv9d8Wg

کمپنی آر ای کے نے اس مقابلے کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا کہ یہ پہلی انسان بمقابلہ ٹرمینیٹر روبوٹ فائٹ تھی۔

مقابلے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے دلچسپ سوالات بھی اٹھائے کہ اگر کسی پیشہ ور فائٹر کا روبوٹ سے مقابلہ ہو تو کیا روایتی فائٹنگ تکنیکیں مؤثر ثابت ہوں گی؟ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ روبوٹ سے مقابلہ انسان سے لڑنے سے بالکل مختلف ہے اور صرف مکے مارنا شاید روبوٹ پر وہ اثر نہ ڈال سکے جو کسی انسان پر ہوتا ہے۔

اس منفرد مقابلے نے ایک بار پھر ریموٹ کنٹرول ہیومنائیڈ روبوٹس، ورچوئل ریئلٹی گیمنگ اور انسان و مشین کے مستقبل کے تعلق پر بحث چھیڑ دی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے