• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 11:38 صبح
  • پاکستان

شہری کو ہر ٹکٹ پر اسے پانچ ہزار ڈالر کا انعام ملا جبکہ مجموعی رقم ڈھائی لاکھ ڈالر بنی

امریکا میں ایک شخص نے ایک نمبر کے 50 ٹکٹ خریدے اور ہر ٹکٹ پر انعام جیت لیا۔

جنوبی کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری کے مطابق لوکَنٹری سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے 18 اگست کی شام ہونے والی پِک فور قرعہ اندازی کے لیے مختلف کنوینینس اسٹورز سے 50 ایک جیسے ٹکٹ خریدے۔

اس شخص نے0-0-5-0 نمبروں کا انتخاب کیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے ان نمبروں کے بارے میں اچھا احساس تھا اور اسی لیے اس نے بڑی تعداد میں ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا۔

خوش قسمتی سے اس کے تمام منتخب نمبرز ڈرا میں نکل آئے اور ہر ٹکٹ پر اسے 5 ہزار ڈالر کا انعام ملا۔ یوں 50 ٹکٹوں سے انعام کی مجموعی رقم 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہوگئی۔

فاتح نے کہا، ’’مجھے لگا کہ میری قسمت اچھی ہے۔‘‘

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے