• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 2:45 صبح
  • پاکستان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی لانگ مارچ کا آغاز کرنے کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر میں لکی مروت پہنچے

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے آغاز کے موقع پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا سرکاری ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی لانگ مارچ شروع کرنے کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے لکی مروت پہنچے جہاں ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے موقع پر ایک کارکن کا پارٹی پرچم ہیلی کاپٹر کے پروں سے ٹکرا گیا۔

سہیل افریدی کا ہیلی کاپٹر جیسے ہی لینڈ کرگیا تو پی ٹی آئی کے کارکنان ان پر ٹوٹ پڑے اور ہیلی کاپٹر کی طرف بڑھے، اسی دوران ایک کارکن کا پارٹی پرچم ہیلی کاپٹر کے پروں میں پھنس گیا تاہم خوش قسمتی سےکوٸی زخمی نہیں ہوا۔

گورنر راج مانتے ہیں نہ ایمرجنسی، سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

خیال رہے کہ سہیل آفریدی نے گنڈی چوک لکی مروت لانگ مارچ کا آغاز کیا اور اس موقع پر شرکا سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم ایک سیاسی قوت اور سیاسی جماعت ہیں، ہم جی جناب والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کوئی گورنر راج یا ایمرجنسی قبول نہیں ہے اور یہاں کوئی آپریشن نہیں ہوگا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے