پولیس نے دونوں کو ناکے پر روک کر چیکنگ کی، جس کے بعد انہیں تحویل میں لے لیا
علیمہ خان کے بعد پولیس نے نورین نیازی کی بیٹی و حسان نیازی کی بہن ہاجرہ نیازی اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا تاہم کچھ دیر بعد رہا کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کی کال کے پیش نظر لاہور میں گرفتاریوں اور حراست میں لیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، ہاجرہ نیازی اور ان کے شوہر کو علیمہ خان کے گھر کے قریب سے پولیس نے حراست میں لیا۔
فیملی ذرائع کے مطابق پولیس نے دونوں کو ناکے پر روک کر چیکنگ کی، جس کے بعد انہیں تحویل میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے کے بعد ہاجرہ نیازی اور ان کے شوہر کو مختلف تھانوں میں لے جایا گیا۔ دونوں کو کچھ دیر پولیس حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا۔
فیملی ذرائع نے ہاجرہ نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نورین نیازی کی بیٹی ہیں۔ پولیس کی جانب سے دونوں کو حراست میں لیے جانے کی وجوہات کے حوالے سے تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
