• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 12:07 صبح
  • پاکستان

راولپنڈی میں 48 اسکول بیرون اضلاع سے آنے والی پولیس اور دیگر فوس کے حوالے کردیے گئے ہیں، ذرائع

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور طالبات کے تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات کردی گئی ہیں اور راولپنڈی میں 48 اسکول بیرون اضلاع سے آنے والی پولیس کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر 20 سے زائد وفاقی تعلیمی ادارے ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس کے سپرد کر دیے گئے ہیں جہاں پنجاب سمیت دیگر صوبوں سے منگوائی گئی پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو ٹھہرایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ طالبات کے تعلیمی اداروں میں غیر اعلانیہ تعطیلات کر دی گئی ہیں اور آج رات پولیس پہنچے گی جبکہ مزید تعلیمی ادارے بھی ریزرو رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے ریڈ زون کے تعلیمی اداروں کی بسیں کیسے چلیں گی اس حوالے سے انتظامیہ پریشان ہے اور والدین بھی تذبذب کا شکار ہیں۔

ادھر راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج اور جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث شہر کے 48 اسکول بیرون اضلاع سے آنے والی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او) یاسین بلوچ نے بتایا کہ 21 ستمبر کو تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے، پولیس فورس کے اسکولوں میں آنے پر نیا آرڈر جاری ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ تاحال ضلع راولپنڈی میں اسکولوں کی چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، بیرون اضلاع سے فورس آنے پر 48 اسکول مکمل طور پر پولیس کے سپرد ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ منگل 22 ستمبر سے شہر کے 48 اسکول پولیس کے حوالے ہوں گے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے بھی شہر میں ممکنہ احتجاج کے خدشات پر چھٹیوں کی مخالفت کر دی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے