• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 4:13 شام
  • پاکستان

ہنس راج اور ان کے ساتھی خصوصی افراد کے لیے قابلِ رسائی ویب سائٹ تیار کر رہے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہونہار طالبعلم ہنس راج سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بصارت سے محروم طالبعلم ہنس راج کی شاندار کامیابیوں کو سراہا.

ہنس راج بی آئی ای کے امتحانات کمپیوٹر پر دینے والے پہلے نابینا طالبعلم بھی بن گئے.

مراد علی شاہ نے کہا کہ بصارت سے محروم بچے تعلیمی منزلیں طے کر رہے ہیں، یہ سندھ حکومت کی بڑی کامیابی ہے. سندھ حکومت خصوصی افراد کو تعلیم اور خودمختاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے.

ہنس راج نے سندھ حکومت اور ڈی ای پی ڈی کے تعاون پر وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور آئی ڈی اے-آر آئی ای یو نے میری زندگی میں تعلیم، رہائش، خودمختاری اور مواقع فراہم کیے.

انہوں نے کہا کہ تعلیم اور خواندگی خصوصی افراد کی زندگیوں کو تبدیل کر سکتی ہے.

ہنس راج کو ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں بیسٹ ڈیلیگیٹ کے اعزازات بھی مل چکے ہیں. ہنس راج اور ان کے ساتھی خصوصی افراد کے لیے قابلِ رسائی ویب سائٹ تیار کر رہے ہیں.

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے