• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 2:38 شام
  • پاکستان

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

کراچی، لاہور، پشاور (21 ستمبر 2026): گزشتہ روز ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ کی آنسرز کی جاری کر دی گئی ہیں۔

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) 2026 کا گزشتہ روز ملک بھر میں انعقاد ہوا اور ایک لاکھ سے زائد طلبہ نے اس میں شرکت کی۔ ہر صوبے میں الگ ٹیسٹنگ سروس کے زیر انتظام یہ ٹیسٹ لیا گیا۔

سندھ میں سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے تحت 9 مقامات پر ٹیسٹ کا انعقاد ہوا۔ امتحانی سینٹر کراچی، حیدرآباد، جامشورو، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، سکھر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم کیے گئے تھے۔

سندھ میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پیپرز ورژن اے ۔ بی ۔ سی اور ڈی کی جوابی کنجی اب ایس ٹی ایس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

امیدوار اپنی کاربن کاپی پر درج ورژن کے مطابق اپنے جوابات چیک کر سکتے ہیں۔ جوابی کلید (آنسر کی) چیک کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2026 ہوئے۔ ٹیسٹ کا انعقاد لاہور سمیت 15 شہروں میں کیا گیا تھا۔

جن شہروں میں ٹیسٹ کا انعقاد ہوا ان میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپور، سیالکوٹ، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، لیہ، گجرات، رحیم یار خان، میانوالی اور بہاولنگر شامل ہیں۔

امیدوار اب UHS کی جانب سے فراہم کردہ اپنے جوابی فارمز کی کاربن کاپیاں استعمال کرتے ہوئے، اپنے جوابات کا سرکاری جوابی کلید سے موازنہ کر کے اپنے متوقع اسکور کا حساب لگا سکتے ہیں۔

جوابی کلید دیکھنے کے لیے اس نمبر پر کلک کریں

خیبر پختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام پشاور، مردان، سوات، لوئر دیر، ڈی آئی خان، کوہاٹ، ایبٹ آباد اور مالاکنڈ سمیت دیگر علاقوں میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

جوابی کلید دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

MDCAT 2026 کا سرکاری اور حتمی نتیجہ ایک ہفتے کے اندر جاری کیے جانے کی توقع ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے