• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 2:15 شام
  • پاکستان

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا لانگ مارچ کے لئے آئیں تو بھرپورردعمل ہوگا اور’ونس فار آل‘ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ "یہ پاکستان کے شہید ہیں، کسی ایک جماعت کے نہیں، سیاسی اختلافات اپنی جگہ ہیں لیکن اتنے بے حس ہو جانا کہ شہداء کی نمازِ جنازہ میں بھی نہ آئیں بالکل درست نہیں، خیبر پختونخوا میں گزشتہ 10 روز سے جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، جبکہ دوسری طرف یہ لوگ اسلام آباد پر دھاوے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔”

وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں موجود پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بند گلی کی طرف نہ جائیں اور ڈرامے بازیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر بھی کئی سمجھدار لوگ دھرنوں اور محاذ آرائی کی سیاست نہیں چاہتے، لہٰذا اپنا اور اپنے لوگوں کا نقصان نہ کریں، اگر وہ دھرنے کے لیے آتے ہیں تو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق کارروائی ہوگی۔

محسن نقوی نے زور دے کر کہا "اس بار ہم کوئی لوپ ہول نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی کام کو ادھورا چھوڑا جائے گا، ایسا ممکن نہیں کہ وہ اسلام آباد آئیں اور ملک 10 دنوں کے لیے بند ہو جائے، بار بار کے لانگ مارچ افورڈ نہیں کیے جا سکتے، اس بار ہم ان کا مستقل حل نکالیں گے۔”

جنید اکبر کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم قانون کےمطابق چلیں گےپی ٹی آئی والوں کےمطابق نہیں، جہاں تک سومناتھ کی بات ہےجوبھڑکیں ماررہےہیں مارنےدیں ، اس باربھرپورردعمل ہوگااور’’ونس فورآل‘‘ہوگا۔

محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے سے متعلق کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا گزشتہ رات بھی اسپتال میں تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا ہے اور وہ رات کو بھی اسپتال میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانون کے مطابق چلیں گے، پی ٹی آئی کی خواہشات کے مطابق نہیں۔

ملک میں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی ایک چھوٹے سے جتھے کی وجہ سے دہشت گردی کی لہر آئی ہے۔ جب تک افغانستان اپنے خطے سے ان عناصر کو نہیں روکے گا، حالات مکمل طور پر معمول پر نہیں آ سکتے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے