• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 4:17 شام
  • پاکستان

ایل این جی کی قیمت میں 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کر دی گئی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی قیمت میں بڑی کمی کر دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

اوگرا نے ستمبر کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 21 فیصد سے زائد کی کمی کر دی، ایل این جی کی قیمت میں 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کر دی گئی۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی جس کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی جس کے بعد سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے