• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 5:07 شام
  • پاکستان

متاثرہ لڑکی کے کندھے پر دباؤ اور گھٹنے پر زخم کے نشانات پائے گئے، میڈیکل رپورٹ

لاہور میں غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کے مخصوص جسمانی اعضا پر ملنے والے نشانات سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کو موصول میڈیکل رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کے کندھے پر دباؤ اور گھٹنے پر زخم کے نشانات پائے گئے، جبکہ جسم سے ڈی این اے کے نمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے دوران مزید 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق شاہدرہ پولیس نے زیر حراست افراد کو ڈیفنس سی پولیس کے حوالے کردیا، تمام افراد مرکزی ملزمان کے قریبی دوست ہیں اور ان کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور مرکزی ملزمان سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے، جبکہ موبائل فون ریکارڈ اور لوکیشنز کی مدد سے تمام افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے