• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 8:11 صبح
  • پاکستان

پولیس کے مطابق ملزمان منشیات اور رقم کی ترسیل کے لیے ’’ٹپالی‘‘ کا کوڈ ورڈ استعمال کرتے تھے

کراچی کی کیماڑی پولیس نے گینگ وار کاشف ڈاڈا گروہ کے دو کارندوں نعمان اور شامیر کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزمان منشیات اور رقم کی ترسیل کے لیے ’’ٹپالی‘‘ کا کوڈ ورڈ استعمال کرتے تھے اور روزانہ 4 سے 5 لاکھ روپے کی منشیات فروخت کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کے مطابق گروہ میں خواتین بھی منشیات فروشی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں جبکہ گروہ کا سب سے کم عمر کارندہ 14 سالہ جلال ہے۔ ملزمان نے بتایا کہ کاشف ڈاڈا ایک واردات کے عوض 2 سے 3 ہزار روپے یا بعض اوقات منشیات دیتا تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے