• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 8:42 شام
  • پاکستان

ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہے، پولیس حکام

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے باڑے کا سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے واقعے کو ڈکیتی کا شبہ قرار دے دیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بھینس کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت معلوم ہوتا ہے، مرنے والا باڑے کا سیکیورٹی گارڈ تھا اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی، جس میں سیکیورٹی گارڈ شکیل باڑے کے دروازے پر موجود نظر آرہا ہے، دو موٹر سائیکلوں پر چار ملزمان پہنچے اور شکیل پر فائرنگ کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان کو دیکھتے ہی شکیل نے فوری ان پر اسلحہ تان لیا، شکیل نے باڑے کے اندر بھاگنے کی کوشش کی لیکن ایک ملزم نے اسے پکڑلیا اور ملزمان سیکیورٹی گارڈ کا رپیٹر بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

فائرنگ کرنے والے تین ملزمان ماسک لگائے ہوئے جبکہ ایک نے اپنے چہرے پر کپڑا لپیٹا ہوا تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے