• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 3:02 شام
  • پاکستان

ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا

راولپنڈی پولیس کا ایک مزید سب انسپکٹر رشوت ستانی میں ملوث ہونے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے.

پولیس چوکی بحریہ فیس 7 کے سب انسپکٹر نوید اسلم پر مدعی مقدمہ سے مختلف اوقات میں برآمدگی و ملزم کی گرفتاری کے لیے رقم بٹورنے کا الزام ہے.

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن راولپنڈی منصور مظہر نے ٹیم کے ہمراہ مجسٹریٹ عمران قریشی کی نگرانی میں چھاپہ مارا، سب انسپکٹرنوید اسلم کو مدعی مقدمہ سے 15 ہزار کے کرنسی نوٹ برآمد کرلیے گئے.

ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا. اس سے قبل بھی تھانہ صدر واہ اور چوکی دولتالہ کے دو سب انسپکٹر شوکت اور اشرف رنگے ہاتھوں گرفتار اور ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے زریر تفتیش ہیں.

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے