• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 9:38 شام
  • پاکستان

پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں

ڈسٹرکٹ ملیر بھینس کالونی میں مسلح ملزمان نے باڑے کے سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور اس کا رپیٹر بھی ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، پولیس نے ابتدائی طور پر واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ملیر کے علاقے بھینس کالونی میں شکیل ناگوری کے باڑے کے باہر پیش آیا۔ جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور سیکیورٹی گارڈ کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ جہاں مقتول کی شناخت 42 سالہ شکیل الرحمان کے نام س کی گئی ۔

ایس ایچ او تھانہ سکھن عرفان علی کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ زاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ملزمان نے موٹر سائیکل سے اترتے ہی فائرنگ شروع کی۔ مسلح ملزمان نے نا باڑے کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور نا ہی قریب موجود سفید رنگ کی گاڑی میں بیٹھے شخص سے کوئی لوٹ مار کی۔

ملزمان فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ چھین کر فرار ہوئے جو کچھ فاصلے پر جا کر پھینک دیا گیا تھا ۔ پولیس نے شواہد جمع کرنے کے دوران سیکیورٹی گارڈ کا چھینا ہو ریپیٹر بھی برآمد کرلیا ہے۔

متاثرہ باڑے کے مالک شکیل ناگوری کا کہنا ہے کہ باڑے پر اس سے قبل بھی ڈکیتی کی واردات ہوچکی ہے، آج بھی باڑے میں رقم آنی تھی ملزمان مبینہ طور پر لوٹ مار کرنے کی نیت سے ہی آئے تھے۔

دوسری جانب واقعے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ شکیل باڑے کے دروازے پر موجود تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان وہاں پہنچے اور اس پر فائرنگ کردی۔

شکیل نے ملزمان کو دیکھتے ہی ان پر اسلحہ تان لیا اور باڑے کے اندر بھاگنے کی کوشش کی، تاہم ایک ملزم نے اسے پکڑ لیا جس کے بعد ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں جائے وقعہ پر ایک سفید گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ واردات کے بعد ملزمان کو سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ چھین کر فرار ہوتے بھی دیکھا گیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں ملوث چاروں ملزمان ماسک لگائے ہوئے تھے جسکے باعث ملزمان کی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔

فوٹیج کے مطابق واردات کے بعد ملزمان سیکیورٹی گارڈ کا رپیٹر بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ چاروں ملزمان میں سے 3 نے ماسک پہن رکھے تھے جبکہ ایک ملزم نے چہرے پر کپڑا لپیٹ رکھا تھا۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کوشش کررہی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے