• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 3:48 صبح
  • پاکستان

ہلاک ملزم کے قبضے سے پولیس نے 30 بور پستول بر آمد کرلیا ہے اور ملزم کی شناخت کی کو شش کررہی ہے، پولیس

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فوڈ رائیڈر سے لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مبینہ طور پر ساتھی ڈکیت ہلاک، فوڈ رائیڈر اور راہ گیر شہری زخمی ہوگئے۔

ہیڈ محرر شاہراہ فیصل راحیل نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار تین ملزمان نے فوڈ رائیڈر سے لوٹ مار اور موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش تو رائیڈر نے مزاحمت کی جس پر پیچھے کھڑے ملزمان نے فائرنگ کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے ان کا اپنا ایک ساتھی ہلاک جبکہ فوڈ رائیڈر اور ایک راہ گیر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ہلاک ملزم کی لاش اور مضروبین کو جناح اسپتال منتقل کیا، زخمیوں میں اویس فوڈ رائیڈر اور راہ گیر عمران شامل ہیں جبکہ ہلاک ملزم کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

ہیڈ محرر راحیل نے بتایا کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے پولیس نے 30 بور پستول بر آمد کرلیا ہے اور ملزم کی شناخت کی کو شش کررہی ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے