• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 1:08 صبح
  • پاکستان

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر وفاقی پولیس نے اہم ارکان پارلیمنٹییرینز کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی فہرستیں تیار کر لی گئیں جب کہ پانچ پارلیمینٹیرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں ثناللہ مستی خیل، سیف اللہ نیازی اور غوث محمد کو پارلیمنٹ لاجز کے باہر سےحراست میں لیا گیا۔

ایم این اے داوڑ خان اور حمد جمال حسن خان میاں والی ریڈیو پاکستان چوک سےگرفتار ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم لاہور میں زیرحراست ہیں جنہیں تھری ایم پی او کے تحت کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کے حکمنامے کے مطابق علیمہ خانم کو تیس روز کیلئے حراست میں لیا گیا۔ علیمہ خانم کی عوام میں موجودگی امن وامان اورپبلک سیفٹی کیلئے شدید خطرہ قرار دی گئی ہے۔

پنڈی پولیس نےاحتجاجیوں سے نمٹنے کی تیاری کرلی اور اڑتالیس تعلیمی ادارے بند کرنےکےلیےضلعی انتظامیہ سے رابطہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کےپی سے اسلام آباد آنے والوں مظاہرین کو روکنے کےلیےحکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنےوالی شاہراہوں پر خندقیں کھودنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

جی ٹی روڈ پر احتجاجی قافلوں کو روکنے کیلئے خندقیں کھودی جائیں گی، چھبیس نمبر چونگی، پیرودھائی،آئی جی پی روڈ، اسوال موڑ، کٹی پہاڑی پر بھی خندق کھودنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ مختلف راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی۔

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکورٹی انتظامات اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات تیزی سے کیے جارہے ہیں۔

پولیس نے راولپنڈی کے 48 تعلیمی ادارے بند کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مزکورہ تعلیمی اداروں میں پنجاب بھر سے آنیوالی نفری کو ٹھہرایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 ہزار کے اضافی پولیس نفری ان تعلیمی اداروں میں قیام کرے گی اور صورتحال کو کنٹرول کرے گی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنیوالی نفری 24سے 48 گھنٹےمیں راولپنڈی پہنچےگی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے