• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 11:58 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

سپر ماڈل جیا علی نے مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کو حد سے تجاوز کرنے والا قرار دے دیا ہے۔

جیا علی ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے سپر ماڈلنگ سے اداکاری اور پھر یوگا انسٹرکٹر بننے تک کا سفر طے کیا ہے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور بیوٹیشن کیا اور بعد ازاں فیشن اور شوبز کی دنیا میں قدم رکھا۔

وہ فی الحال اداکاری سے وقفہ لیے ہوئے ہیں کیونکہ وہ انہیں پیش کیے جانے والے موجودہ اسکرپٹس سے مطمئن نہیں ہیں۔

جیا اب بطور انسٹرکٹر اپنی ذمہ داریوں پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں اور مختلف شوز اور پوڈکاسٹس میں بھی شرکت کرتی نظر آتی ہیں۔

دوسری جانب ہانیہ عامر ‘جنریشن زی’ کی وہ سپر اسٹار ہیں جنہوں نے ڈراموں اور فلموں، دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ پڑھیں: والدہ کے انتقال کا ایسا صدمہ لگا کے لاہور کے بجائے کراچی چلی گئی، جیا علی

وہ آن لائن سب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیت بن چکی ہیں اور پاکستان کے اندر اور باہر انہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے، ان کے تمام ڈرامے زبردست ہٹ ثابت ہوئے ہیں اور مداح ان کے ہر آنے والے پروجیکٹ کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

حال ہی میں شو ‘پبلک ڈیمانڈ’ میں شرکت کے دوران جیا علی نے ہانیہ عامر پر سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔

شو کے دوران جیا علی سے ہانیہ عامر اور درِ فشاں سلیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا گیا۔

انہوں نے درِ فشاں کے مقابلے میں ہانیہ کو ترجیح تو دی لیکن ساتھ ہی انہیں حد سے تجاوز کرنے والی قرار دیا اور کہا کہ وہ بہت زیادہ بے لگام ہو گئی ہیں، وہ بہترین ہیں لیکن انہیں اپنے لیے کچھ حدود مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔

جیا علی نے مزید کہا کہ ہانیہ پاکستان کا چہرہ ہیں اور انہیں مناسب رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے