• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 5:14 شام
  • پاکستان

عالمی مارکیٹ میں 47 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4ہزار 305 ڈالر پر پہنچ گیا

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل 4 روز کی کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 47 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4ہزار 305 ڈالر پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا جس کے باعث فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 36روپے پر پہنچ گیا جبکہ دس گرام سونا 4029 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 88ہزار 404 روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 64.85 ڈالر پر پہنچ گئی جس کے سبب فی تولہ چاندی 126روپے کے اضافے سے 6963 روپے پر پہنچ گئی اور 10 گرام چاندی کی قیمت 108روپے کے اضافے سے 5969روپے ہوگئی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے