• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 1:47 شام
  • پاکستان

ایونٹ میں پاکستان، افغانستان، بھارت، سری لنکا اور میزبان بنگلا دیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بنگلا دیش میں اگلے ماہ شیڈول بلائنڈ ایشیا مینز کرکٹ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 14 نومبر کو افتتاحی تقریب رکھا جائے گا جبکہ 15 نومبر سے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے مقابلے شروع ہوں گے۔

ایونٹ میں پاکستان، افغانستان، بھارت، سری لنکا اور میزبان بنگلا دیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ تمام میچز ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔

بنگلا دیش بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل معین اقبال کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے بہت پر جوش ہیں، اس ایونٹ کے ہونے سے بنگلا دیش میں ایشیا کے معروف کھلاڑیوں کی موجودگی سے ملک میں بلائنڈ کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

پروگرام کے مطابق پاکستان بلائنڈ ٹیم 16 نومبر کو سری لنکا کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ پاکستان افغانستان کا ٹاکرا 19 نومبر کو رکھا گیاہے، فائنل 20 نومبر کو طے ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے