• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 5:15 شام
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

احمدآباد: بھارت میں گجرات کے احمدآباد شہر میں 22 سالہ صوفیہ کے قتل کے الزام میں پولیس نے اس کے والد محمد فاروق اور بھائی محمد حابل کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی صوفیہ کے باپ اور بھائی نے سر پر ہتھوڑے سے وار کرکے اسے قتل کیا اور بعد میں قتل کو حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹس کے مطابق 12 اگست کی رات صوفیہ اپنے بھائی حابل کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کچھ دیر بعد صوفیہ کی نعش سڑک کے کنارے ملی جبکہ حابل زخمی حالت میں پایا گیا۔

حابل نے پولیس کو بتایا کہ ایک نامعلوم گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوئے اور صوفیہ کی موت ہوگئی۔

تاہم تحقیقات کے دوران پولیس کو جائے حادثہ سے کسی ٹکر کے شواہد نہیں ملے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی کوئی دوسری گاڑی نظر نہیں آئی۔

پولیس کے مطابق صوفیہ اسپتال میں ریسپشنسٹ تھی۔ کچھ عرصہ قبل ایک نوجوان کے ساتھ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس پر اس کے والد اور بھائی ناراض تھے۔ دونوں کو شبہ تھا کہ صوفیہ کے نوجوان کے ساتھ تعلقات ہیں اور انہیں سماجی بدنامی کا خوف لاحق تھا۔

ویڈیو: ریل بنانے کے جنون میں نوجوان کی ڈیم میں چھلانگ، ٹانگیں ٹوٹ گئیں

پولیس کے مطابق صوفیہ کی موت کے بعد باپ اور بیٹے نے اس کی نعش سڑک کے کنارے رکھ دی۔ حابل نے خود کو بھی زخمی کیا اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچایا تاکہ واقعہ سڑک حادثہ معلوم ہو۔ اس کے بعد پولیس من گھڑت کہانی سنائی گئی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے