زخمی ڈاکو کو فرار کا راستہ نا ملنے پر اس نے اپنے ساتھ ڈکیتی کی کال کر دی، پوچھ گچھ کرنے پر پردہ فاش ہوگیا
لاہور میں پولیس کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو نے ڈکیتی مزاحمت پر گولی لگنے کی کال کر دی، تاہم خود کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
وقوعہ سے متعلق پوچھ گچھ کرنے پر پردہ فاش ہوگیا، پولیس نے زخمی ڈاکو کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔
راوی روڈ پر ناکہ توڑ کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہوا۔ ڈاکووں کا تعاقب کرتے ہوئے دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
پولیس نے تمام ڈویژن کی ناکہ بندی کر دی، جس پر زخمی ڈاکو کو فرار کا راستہ نا ملنے پر اس نے اپنے ساتھ ڈکیتی کی کال کر دی۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ زخمی شخص مظلوم شہری نہیں بلکہ ڈاکو ہے۔
زخمی ڈاکو نے بیان دیا کہ دوسرا ساتھی زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس سے بچنے اور علاج معالجے کے لیے ڈکیتی مزاحمت کی کال کی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
