اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل
دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
لندن : مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی اور مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری شدید جنگی کشیدگی کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
معمولی کمی کے فوری بعد تیل کی قیمتیں ایک بار پھر نمایاں حد تک اوپر چلی گئی۔
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.35 فیصد کا نیا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 102.58 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 1.64 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ 97.62 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اس سے قبل مارکیٹ میں معمولی کمی دیکھی گئی تھی، جس کے تحت برینٹ خام تیل 100.33 ڈالر اور امریکی خام تیل 95.54 ڈالر فی بیرل پر آگیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مسلسل چار ٹریڈنگ سیشنز کے دوران تیل کی قیمتوں میں تقریباً 7 ڈالر کا بڑا اضافہ ہو چکا تھا۔
