برمنگھم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر بری طرح ناکام رہی جس کے بعد انگلینڈ نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔
پاکستان پہلی اننگز میں صرف 133 رنز پر ڈھیر ہوگیا جس کے جواب میں انگلینڈ نے پہلے دن کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا کر 23 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
آج کھیل کے دوسرے دن کا آغاز ہوگیا ہے اور وکٹ پر ہیری بروک 52 اور ڈین لارنس 5 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔
ایجبسٹن میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پاکستانی بیٹرز انگلش فاسٹ بولنگ کے سامنے ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہے۔
پاکستان نے پہلے گھنٹے کے دوران صرف 26 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دیں جس کے بعد پوری اننگز سنبھل نہ سکی اور تمام کھلاڑی 33.5 اوورز میں 133 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے سب سے زیادہ 43 رنز کی اننگز کھیلی اور کچھ مزاحمت دکھائی جب کہ محمد عباس 21 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹر رہے، راجااللہ نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں بیٹنگ کرتے ہوئے 11 رنز بنائے۔
کپتان بابراعظم بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 7 رنز بنا سکے جب کہ صائم ایوب، اذان اویس، عبداللہ شفیق اور شان مسعود بھی انگلش بولنگ کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہرسکے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، اولی رابنسن نے 15 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبک ہ جوفرا آرچر نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں، اولی رابنسن نے صائم ایوب کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں بھی مکمل کرلیں۔
پاکستان کی جانب سے 133 رنز کی اننگز کے خاتمے کے بعد انگلینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو اسے بھی ابتدائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈیبیو کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر راضااللہ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی صرف چوتھی گیند پر تجربہ کار انگلش بیٹر جو روٹ کو بولڈ کرکے پاکستان کو اہم کامیابی دلائی۔
فاسٹ بولر راضااللہ نے مجموعی طور پر 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد عباس اور محمد علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو باہر کیا۔
تاہم ایمیلیو گے اور ہیری بروک نے شاندار شراکت قائم کرکے انگلینڈ کو مشکلات سے نکال دیا، دونوں بیٹرز کے درمیان 100 سے زائد رنز کی شراکت نے انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم کردی، ایمیلیو گے 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ ہیری بروک 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
یوں پہلے روز کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے 39 اوورز کا سامنا کیا اور 4 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا لیے تھے اور اسے پاکستان کے خلاف 23 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
پاکستان پہلے ہی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے شکست کھا چکا ہے اور اب اسے ایجبسٹن ٹیسٹ میں وائٹ واش سے بچنے کے لیے غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔
فیفا آسیان کپ کے ڈراز کا اعلان، پاکستان فٹبال ٹیم ڈویژن ون کے گروپ بی میں شامل
این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کرلیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر انور علی کوچنگ کے میدان میں آگئے
ایجبسٹن ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آؤٹ، انگلینڈ کے 4 وکٹ پر 156 رنز
جونیئر ہاکی ایشیاکپ: پاکستانی مینز ٹیم کی مسلسل چوتھی کامیابی، ویمنز ٹیم بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
کینسر کے خلاف دفاع مضبوط رکھا، ہاکی کے سابق کپتان محمد ثقلین کی جذباتی داستان
کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں میری مرضی، مشاورت کے بغیر کی گئیں: بابر اعظم
ایجبسٹن ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 12 ممکنہ کھلاڑی فائنل، 3 کھلاڑی ڈیبیو کرینگے
پاکستان کیخلاف برتری حاصل ہے لیکن ایجبسٹن ٹیسٹ میں مقابلہ آسان نہیں ہوگا،کپتان انگلش ٹیم
7کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنےسے متعلق پی سی بی نے فیصلہ کچھ سوچ کر ہی کیا ہوگا: بابراعظم
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
حسن علی کی اہلیہ کی شوہر کو انسٹا پر ان فالو کرنے کے بعد مبہم پوسٹ وائرل
تازہ ترین
• 5 منٹ پہلے این سی سی آئی اے میں طلبی، امام اور رضوان نے جواب کیلئے وقت مانگ لیا
این سی سی آئی اے میں طلبی، امام اور رضوان نے جواب کیلئے وقت مانگ لیا
• 8 منٹ پہلے برمنگھم ٹیسٹ: کھیل کے دوسرے دن کا آغاز، انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم
• 17 منٹ پہلے امیتابھ نے 'کون بنےگا کروڑ پتی 18' کی میزبانی کو 'دل توڑ دینے والا تجربہ' قرار دیدیا
امیتابھ نے 'کون بنےگا کروڑ پتی 18' کی میزبانی کو 'دل توڑ دینے والا تجربہ' قرار دیدیا
• 21 منٹ پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے: وزیر پیٹرولیم
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے: وزیر پیٹرولیم
• 22 منٹ پہلے اردن میں امریکی فضائی اڈے پر ایرانی حملے میں متعدد امریکی جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا، امریکی میڈیا
اردن میں امریکی فضائی اڈے پر ایرانی حملے میں متعدد امریکی جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا، امریکی میڈیا
• 40 منٹ پہلے موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر، اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار
موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر، اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار
• 1 گھنٹے پہلے میر رضا قتل کیس: ضیا لنجار نے جوڈیشل کمیشن میں پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگ لی
میر رضا قتل کیس: ضیا لنجار نے جوڈیشل کمیشن میں پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگ لی
• 2 گھنٹے پہلے فیفا آسیان کپ کے ڈراز کا اعلان، پاکستان فٹبال ٹیم ڈویژن ون کے گروپ بی میں شامل
