اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل
دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
مدھیہ پردیش: بھارت میں چلتی اسکول وین سے گر کر تیسری جماعت کا طالب علم جان کی بازی ہار گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کٹنی میں اس وقت رونما ہوا جب تیسری جماعت کا طالب علم اسکول سے گھر واپس جا رہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 سالہ بچے کا نام جیت یادو ہے جو نجی اسکول میں زیر تعلیم تھا، جیت یادو اسکول وین میں سوار تھا کہ اچانک وین کا دروازہ کھلا اور وہ چلتی ہوئی گاڑی سے سڑک پر گر گیا۔
معصوم بچے کو سڑک پر گرنے کے باعث شدید چوٹیں آئیں، جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے سے بچہ موت کی وادی میں پہنچ گیا۔
شہریوں اور والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ علاقے میں نجی تعلیمی ادارے سپریم کورٹ کی ہدایات اور حفاظتی معیارات کو کھلے عام نظر انداز کر رہے ہیں جس کی وجہ سے حادثات رونما ہورہے ہیں۔
بیٹی کو قتل کرکے حادثے کا ڈرامہ، باپ اور بھائی گرفتار
پولیس کے مطابق ڈرائیور کی ممکنہ غفلت، گاڑی کی فٹنس اور اسکول انتظامیہ سے بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
