• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 7:58 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

سعودی عرب نے اعلیٰ مہارت کے حامل غیر ملکی کارکنوں کو ورک ویزا کے عمل کے دوران اہل خانہ کو ساتھ لانے کی اجازت دے دی۔

سعودی وزارتِ داخلہ نے منگل کے روز اعلان کیا کہ مملکت میں اعلیٰ مہارت کے حامل غیر ملکی کارکنوں کے لیے ایسے نئے اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں جن کے تحت وہ اپنے ورک ویزا کے مراحل کی تکمیل کے دوران ہی اپنے اہل خانہ کے اہل افراد کو مملکت لا سکتے ہیں۔

وزارتِ خارجہ اور وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی کے اشتراک سے کیے جانے والے اس اقدام کا مقصد مملکت میں مقیم افراد کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

ان نئے اقدامات کے تحت، خاندان کے اہل سربراہان اپنے شریکِ حیات، 25 سال سے کم عمر بیٹوں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کو سعودی عرب لا سکتے ہیں۔

درخواست کی تمام شرائط پوری ہونے کی صورت میں، اعلیٰ مہارت والے کارکن کے ایمپلائمنٹ ویزا (ملازمت کے ویزے) کے مراحل کی تکمیل کے ساتھ ہی ان کے اہل خانہ کے لیے انٹری ویزا (داخلے کے ویزے) بھی جاری کیے جا سکتے ہیں۔

وزارت نے مزید کہا کہ مملکت آمد کے بعد، رائج قوانین اور ضوابط کے مطابق اہل خانہ کے لیے رہائشی اجازت نامے (اقامہ) کے مراحل مکمل کیے جا سکتے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے