• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 7:58 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

تہران (6 اکتوبر 2026): ایرانی وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ ایران کا دوست ممالک روس اور چین کے ساتھ دفاعی تعاون رکا اور نہ ہی کم ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے نیوز کانفرنس کے دوران چین کے ساتھ ایران کے اسٹریٹجک تعاون بشمول دفاعی ٹیکنالوجی کی منتقلی، مشترکہ پیداوار اور آپریشنل صلاحیتوں کی ترقی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران، روس اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون اور ہم آہنگی کی ایک طویل تاریخ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایران اور روس اور ایران اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں فعال تعلقات کو ہمیشہ ملک کی حمایت حاصل رہی ہے، یہ تعاون دفاعی شعبے میں بھی طے شدہ پروگراموں کے مطابق اور تمام فریقین کی حمایت سے جاری رہا۔

’گزشتہ کئی سالوں کے دوران ایران اور مختلف ممالک بشمول روس اور چین کے درمیان تعاون بعض پیشرفتوں کے باوجود نہ رکا ہے اور نہ ہی کم ہوا ہے۔ اس کے بجائے بعض شعبوں میں مشاورت اور دفاعی سفارت کاری مضبوط ہوتی رہی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ایران اور روس اور ایران اور چین کے درمیان باہمی مشاورت، سیاسی اور دفاعی دونوں شعبوں میں ایجنڈے پر موجود ہے، ایگزیکٹو سطح پر بھی فی الحال ایجنڈے میں شامل امور پر فعال مشاورت جاری ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے