• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 3:58 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

ممبئی(6 اکتوبر 2026): بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی انتہائی متوقع فلم رامائن کے ممبئی میں واقع شوٹنگ سیٹ کے قریب پیر کی شام معمولی آگ بھڑک اٹھی۔

فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز کے صدر بی این تیواری کے مطابق یہ آگ ممبئی کی فلم سٹی میں واقع ‘پرائم فوکس اسٹوڈیو’ کے باہر ایک ٹینٹ میں لگی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے وقت پر قابو پا لینے کی وجہ سے آگ مزید پھیلنے سے رک گئی، اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور املاک کو بھی معمولی نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں، تاہم حالات پر قابو پانے کے بعد فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کر دی گئی۔

A fire broke out at a temporary shooting set linked to director Nitesh Tiwari’s ‘Ramayana’ at Film City in Goregaon East on Monday evening. According to the BMC Fire Brigade, the blaze was reported at 4:02 pm and brought under control by 4:55 pm. No injuries were reported. https://t.co/4azYGy6KLZ — Visshal Singh (@VishooSingh) October 5, 2026

A fire broke out at a temporary shooting set linked to director Nitesh Tiwari’s ‘Ramayana’ at Film City in Goregaon East on Monday evening. According to the BMC Fire Brigade, the blaze was reported at 4:02 pm and brought under control by 4:55 pm. No injuries were reported. https://t.co/4azYGy6KLZ

— Visshal Singh (@VishooSingh) October 5, 2026

بی این تیواری کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ فلم پروڈکشن ہاؤسز کے لیے حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کی ایک تنبیہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سے چند روز قبل بھی قریبی علاقے میں آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آ چکا ہے، جس کے بعد فلمی سیٹس پر انتہائی احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘رامیانا’ قدیم بھارتی مہاکاوی کی دو حصوں پر مشتمل سنیماٹک اڈاپٹیشن ہے۔ فلم میں رنبیر کپور بھگوان رام، سائی پلووی سیتا اور کناڈااسٹار یش راون کے کردار میں نظر آئیں گے۔

جبکہ سنی دیوی ہنومان اور روی دوبے لکشمن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس شاہانہ کاسٹ میں ارون گوویل اور لارا دتہ بھی شامل ہیں۔اپنی وسیع پیمانے پر کاسٹ، بڑے بجٹ اور شاندار ویژول ایفیکٹس کی وجہ سے یہ پروجیکٹ شروع دن سے ہی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

اسے نمیت ملہوترا اور یش پروڈیوس کر رہے ہیں جبکہ ڈی این ای جی اس کے ویژول ایفیکٹس سنبھال رہا ہے۔ اس فلم کو بھارتی تاریخ کے سب سے مہنگے فلمی پراجیکٹس میں شمار کیا جا رہا ہے۔

فلم کا پہلا حصہ، جس کا عنوان ‘رامائنا: رائز آف اے لیجنڈ’ ہے، نومبر 2026 میں ریلیز ہونا طے ہے، جبکہ دوسرا حصہ 2027 میں ریلیز کیا جائے گا۔ خوش قسمتی سے اس معمولی آتشزدگی کے واقعے سے فلم کی ریلیز کے منصوبوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے