• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 1:13 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور کی ایکشن ڈراما فلم ’صوبیدار‘ نے ایشین اکیڈمی کری ایٹو ایوارڈز میں بھارت کی جانب سے بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر انیل کپور کو ‘بہترین مرکزی اداکار’ کے زمرے میں نامزد بھی کیا گیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار کو بھی اسی زمرے میں بہترین ہدایت کاری کے لیے نامزدگی ملی ہے۔

انیل کپور نے فلم میں ایک ریٹائرڈ فوجی ‘ارجن موریا’ کا مرکزی کردار نبھایا ہے، جو فوج کی نوکری کے بعد اپنی زندگی کی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے خاندان کی حفاظت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہوتا ہے۔

سینئر اداکار نے اس کامیابی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے کیریئر کا ایک انتہائی خاص لمحہ ہے اور وہ بھارت کی نمائندگی کرنے اور پوری ٹیم کی محنت کا حصہ بننے پر بے حد فخر محسوس کرتے ہیں۔

’آپ کی جگہ جیل میں ہے‘ سپریم کورٹ کی راجپال یادیو کو سخت تنبیہ

واضح رہے کہ فلم صوبیدار کو اس سال کے شروع میں مارچ کے مہینے میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا گیا تھا، جسے ناظرین اور ناقدین کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے