بہت جلد آپ کچھ سال پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ کو بالکل بھی استعمال نہیں کرسکیں گے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ میٹا کی جانب سے پرانے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز میں واٹس ایپ لاگ ان کو بلاک کر دیا جائے گا۔
WAbetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے پرانے فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے وارننگ جاری کی جائے گی۔
یہ واٹس ایپ کے پرانے ورژن کی بجائے آپریٹنگ سسٹمز سے متعلق وارننگ ہوگی تو آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کیے بغیر واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
یہ اس میسجنگ پلیٹ فارم کی ایڈوانس چیٹ پرائیویسی کا نیا ٹول ہے۔
اگر آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کرنا ممکن نہیں ہوگا تو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے نئے فون کی ضرورت ہوگی۔
ایک بار جب یہ وارننگ صارف کو نظر آئے گی تو صارف کے لیے ایپ تک رسائی ختم ہو جائے گی۔
یعنی وہ وارننگ کو نظرانداز کرکے واٹس ایپ پر لاگ ان نہیں ہوسکیں گے۔
رپورٹ میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ کونسے پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر لاگ ان بلاگ ہوگا۔
مگر ممکنہ طور پر یہ وارننگ چند برس پرانے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز پر نظر آئے گی۔
کمپنی نے حال ہی میں اینڈرائیڈ 5.0 اور 5.1 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز کے لیے سپورٹ ختم کرتے ہوئے اینڈرائیڈ 6 سپورٹ کو لازمی قرار دیا تھا۔
اسی طرح 30 نومبر 2026 سے آئی فونز میں واٹس ایپ سپورٹ کے لیے آئی او ایس 15.5 کی ضرورت ہوگی۔
تو لاگ ان بلاک کی وارننگ ممکنہ طور پر اس سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز پر نظر آئے گی۔
ابھی تک سپورٹ ختم ہونے پر بھی صارفین واٹس ایپ کو میسجز بھیجنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں مگر اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
البتہ کب تک اس کا مکمل اطلاق ہوگا، یہ فی الحال واضح نہیں۔
گاڑیوں کی یو ایس بی پورٹ میں فون بہت زیادہ سستی سے چارج کیوں ہوتا ہے؟
گوگل نے جیمنائی میں میپس ٹول کا اضافہ کر دیا
واٹس ایپ کے نئے ریسٹریکٹڈ چیٹ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں
اے آئی چیٹ بوٹس لوگوں کی ذہانت میں کمی لانے کا باعث بن رہے ہیں، تحقیق
گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو اسے فوری اپ ڈیٹ کرلیں
گوگل نے اپنا نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
انسٹا گرام میں ایسا اے آئی اسسٹنٹ متعارف جو آپ کو ریلز ویڈیو پوسٹ کرنا سیکھائے گا
واٹس ایپ میں بچوں کے تحفظ کیلئے نئے پیرنٹل ٹولز کا اضافہ
اوپن اے آئی نے اپنا اے آئی ایجنٹ ڈاٹس متعارف کرا دیا
بل گیٹس اے آئی ٹولز کو کن مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں؟
اوپن اے آئی کا حفاظتی خدشات کے پیش نظر نیا اے آئی ماڈل لانچ نہ کرنے کا فیصلہ
انتھروپک کمپنی نے اے آئی ٹیکنالوجی کو انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ قرار دیدیا
تازہ ترین
• 5 منٹ پہلے جلد صارفین پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ کو بالکل بھی استعمال نہیں کرسکیں گے
• 36 منٹ پہلے حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مذاکرات کے حتمی ڈرافٹ پر اتفاق نہ ہوسکا: بیرسٹر گوہر
حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مذاکرات کے حتمی ڈرافٹ پر اتفاق نہ ہوسکا: بیرسٹر گوہر
• 53 منٹ پہلے کراچی: جعلی کمپنیوں کے ذریعے 3 ارب 26کروڑ کے انٹرنیٹ راؤٹرز درآمد کیے جانے کا انکشاف
کراچی: جعلی کمپنیوں کے ذریعے 3 ارب 26کروڑ کے انٹرنیٹ راؤٹرز درآمد کیے جانے کا انکشاف
• 56 منٹ پہلے برسوں سے کباڑ کا کام کرنے والا شخص اچانک کروڑ پتی بن گیا
برسوں سے کباڑ کا کام کرنے والا شخص اچانک کروڑ پتی بن گیا
• 2 گھنٹے پہلے طب کا نوبیل انعام دماغی اسرار سامنے لانے والے 3 سائنسدانوں کے نام
طب کا نوبیل انعام دماغی اسرار سامنے لانے والے 3 سائنسدانوں کے نام
• 2 گھنٹے پہلے سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی آج سے شروع
سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی آج سے شروع
• 2 گھنٹے پہلے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی: پاکستان کی کوئی جامعہ ٹاپ 400 میں شامل نہ ہوسکی
ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی: پاکستان کی کوئی جامعہ ٹاپ 400 میں شامل نہ ہوسکی
• 2 گھنٹے پہلے حوثیوں کیخلاف آپریشن: باب المندب کا کنٹرول حاصل کرلیا، یمنی سرکاری فوج
