• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 4:08 شام
  • پاکستان

سال 2026 کے لیے طب کا نوبیل انعام دماغی اسرار پر تحقیق کرنے والے 3 سائنسدانوں کے نام رہا ہے۔

ان میں سے 2 کا تعلق جرمنی جبکہ ایک کا امریکا سے ہے۔

میڈیسن کا نوبیل انعام امریکا سے تعلق رکھنے والے کارل ڈیسروتھ جبکہ جرمنی سے تعلق رکھنے والے پیٹر ہیگمین اور جارج ناگل کے نام رہا۔

نوبیل کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان سائنسدانوں نے دماغی اسرار آپٹو جینیٹکس (دماغی اعصابی خلیات اور روشنی سے جڑے جینز) اور روشنی جذب کرنے والے پروٹینز سے متعلق تفصیلات کو دریافت کیا۔

ان کے تحقیقی کام سے ایسی تکنیک کو تیار کرنے میں مدد ملی جس سے یہ جاننا ممکن ہوا کہ دماغ کس طرح یادوں، احساسات اور رویوں کو مرتب کرتا ہے۔

اس سال طب کا نوبیل انعام جیتنے والے سائنسدانوں میں ایک کروڑ 20 کرونا کی رقم برابر تقسیم کی جائے گی۔

پیٹر ہیگمین اور جارج ناگل نے ایک پروٹین channelrhodopsin کو دریافت کیا تھا جبکہ کارل ڈیسروتھ نے نے پروٹین کو اعصابی خلیات کے لیے ایک لائٹ کنٹرول سوئچ میں تبدیل کر دیا۔

خیال رہے کہ 6 اکتوبر کو فزکس، 7 اکتوبر کو کیمسٹری اور 8 اکتوبر کو ادب کے نوبیل انعام کا اعلان کیا جائے گا۔

امن کے نوبیل انعام کا اعلان 9 اکتوبر جبکہ معیشت کا نوبیل انعام 12 اکتوبر کو دیا جائے گا۔

اس سے قبل 2024 میں نوبیل کمیٹی نے مدافعتی نظام کے افعال کے بارے میں تفصیلات سامنے لانے والے 3 سائنسدانوں کو طب کا نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

کراچی: عالمی یومِ قلب کے موقع پر سیمینار میں دورانِ سی پی آر تاریخ ساز پرائمری پی سی آئی پر تفصیلی بریفنگ

جسمانی وزن میں کمی کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنا بہترین ہے؟

وہ بہترین غذا جو جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہے

اچھی صحت کیلئے ناشتہ کرنے کا مثالی وقت کونسا ہوتا ہے؟

ہائی بلڈ پریشر ہی نہیں بلکہ نمک کے زیادہ استعمال سے صحت کے اس مسئلے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے

ہارٹ اٹیک سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنی چاہیے؟

میٹھے مشروبات کا استعمال ڈپریشن سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھاتا ہے، تحقیق

جوس کے مقابلے میں سالم پھل کھانے سے دل کی صحت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے، تحقیق

اس پھل کو کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

وہ آسان ورزش جسے ہفتے میں ایک بار کرنے سے بلڈ پریشر کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے

خواتین کے مقابلے میں مردوں میں کینسر کیسز کی تعداد زیادہ کیوں ہوتی ہے؟

دل کی صحت کا عالمی دن : ہارٹ اٹیک کی عام علامات کیا ہوتی ہیں؟

تازہ ترین

• 12 منٹ پہلے طب کا نوبیل انعام دماغی اسرار سامنے لانے والے 3 سائنسدانوں کے نام

• 33 منٹ پہلے سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی آج سے شروع

سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی آج سے شروع

• 36 منٹ پہلے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی: پاکستان کی کوئی جامعہ ٹاپ 400 میں شامل نہ ہوسکی

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی: پاکستان کی کوئی جامعہ ٹاپ 400 میں شامل نہ ہوسکی

• 47 منٹ پہلے حوثیوں کیخلاف آپریشن: باب المندب کا کنٹرول حاصل کرلیا، یمنی سرکاری فوج

حوثیوں کیخلاف آپریشن: باب المندب کا کنٹرول حاصل کرلیا، یمنی سرکاری فوج

• 51 منٹ پہلے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم

• 1 گھنٹے پہلے لاہور میں مختلف مقامات سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور میں مختلف مقامات سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

• 1 گھنٹے پہلے اگر اسلام آباد ناکام ہو گیا تو اسے تھر والوں کے حوالے کردیں: بلاول

اگر اسلام آباد ناکام ہو گیا تو اسے تھر والوں کے حوالے کردیں: بلاول

• 1 گھنٹے پہلے کئی روز تک کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں اضافہ

کئی روز تک کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں اضافہ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے