• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 4:08 شام
  • پاکستان

فرانس کی آسٹرڈ سیروٹ، جو عالمی رینکنگ میں 624ویں نمبر پر ہیں، ٹورنامنٹ کی ٹاپ سیڈ قرار دی گئی ہیں

اسلام آباد میں ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ 2026 کا آغاز کل 6 اکتوبر سے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں 17 ممالک سے تعلق رکھنے والی 30 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گی۔

چیمپئن شپ میں فرانس، چین، روس، ڈنمارک، میکسیکو، ازبکستان، جنوبی افریقا، نیدرلینڈز، کوریا، نیپال، جاپان، ہانگ کانگ، ترکیہ، جمہوریہ چیک، جرمنی، تھائی لینڈ اور پاکستان کی کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اُشنا سہیل، ماہین آفتاب قریشی، مہک کھوکھر، رومیسہ ملک اور حاجرہ سہیل میدان میں اتریں گی۔

فرانس کی آسٹرڈ سیروٹ، جو عالمی رینکنگ میں 624ویں نمبر پر ہیں، ٹورنامنٹ کی ٹاپ سیڈ قرار دی گئی ہیں۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ویمنز ٹینس کے فروغ کے لیے پہلی مرتبہ ملک میں ’15کے‘ بین الاقوامی خواتین ٹورنامنٹس کا انعقاد اہم پیش رفت ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے