• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 9:28 صبح
  • پاکستان

ہلاک ڈاکو اور زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

شہر قائد میں سائیٹ سپر ہائی وے پولیس کا نیو سبزی منڈی جنجال گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو اور زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی اہلکار کی شناخت 30 سالہ خرم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی جس کا عمل جاری ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے