• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 10:08 صبح
  • پاکستان

ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کروائے بغیر اپنے ساتھ لے گئے

سپرہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب ہوٹل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے نیو سبزی منڈی مرجان ہوٹل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ ساجد اللہ ولد سراج خان کے نام سے کی گئی، ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کروائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے