• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 4:18 صبح
  • پاکستان

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

لاہور (2 اکتوبر 2026): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایران پر اقتصادی پابندیاں ہیں اگر وہ آگے جا سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں؟

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ لاہور چیمبر کے نئے منتخب نمائندوں کو مبارکبا د پیش کرتا ہوں، ہمیں اپنی ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے، تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کیلیے 24 گھنٹے حاضر ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ 2 سے 3 ماہ میں ایران کے بہت دورے کیے، ایران میں کنسٹرکشن اور آٹو انڈسٹری سمیت ہر چیز بنتی ہے، ہم بھی اگر ’میڈ اِن پاکستان‘ پر چلے جائیں تو مسئلہ حل ہو جائے گا، ایکسپورٹ بڑھانے کے ساتھ ’میڈ اِن پاکستان‘ کو بھی ترجیح دینا ہوگی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایران نے معاشی پابندیوں کے باوجود ترقی کی کیونکہ انہوں نے ’میڈ اِن ایران‘ کو ترجیح دی، میڈ ان پاکستان کو ترجیح دینے سے ہماری امپورٹ کم اور ایکسپورٹ بڑھے گی، میرے دروازے 24 گھنٹے کاروباری طبقہ کیلیے کھلے ہیں، کاروباری طبقہ کے ٹیکسوں سے اس وقت ملک چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دوسرے ممالک سے سیکھنا چاہیے، ہم پچھلے چند ماہ سے بزنس پاسپورٹ پر کام کر رہے ہیں، بزنس مین کو ویزا لگوانے میں مشکلات ہوتی ہیں، ہم نے سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو آسانیاں پیدا کرنے کا کہا ہے، حل یہی ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے برآمدات بڑھائی جائیں، نظام کو ری سیٹ کرنے کی ضرورت ہے آپ کو ساتھ دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، کاروباری طبقہ کے مسائل نظام کو ری سیٹ کرنے سے ہی حل ہوں گے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے